Showing posts with label reality. Show all posts
Showing posts with label reality. Show all posts

Monday, May 11, 2020

” سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے
ہزار ہا شجر ِسایہ دار راہ میں ہے “

بلاگ بنائیں

اکثر لوگ یہ کہتے پائے گئے ہیں کہ انہوں نے "بلاگ  " بنایا ہے اور مستقل لکھ رہے ہیں مگر کوئی پڑھنے والا نہیں۔

 جب کوئی مجھے ایسا کہتا ہے تو میرا جواب اکثر یہ ہوتا ہے کہ بھائی جی! اس میں کسی کا نہیں بلکہ آپ کا اپنا قصور ہے کیونکہ یہاں مانگے بغیر کچھ نہیں ملتا۔

 بچہ جب تک روتا نہیں تب تک ماں بھی اسے دودھ نہیں دیتی۔

 آج وہ دور ہے جب سیانے کہتے ہیں کہ ایک ہاتھ سے چیز بناؤ اور دوسرے ہاتھ سے اس کا ڈھول پیٹو۔

 آج کے حالات ایسے ہیں کہ اگر کسی کے ساتھ چل رہے ہو تو وقتاً فوقتاً ساتھ والے کو بتاتے رہو کہ میں آپ کے ساتھ چل رہا ہوں، نہیں تو آج دنیا اِدھراُدھر اتنی مگن ہے کہ اسے ساتھ چلنے والا بھی نظر نہیں آتا۔ 

بات سمجھ گئے ہیں تو ٹھیک، ورنہ آسان الفاظ میں یہ کہ سوشل میڈیا پر اپنی تحریر کا ڈھول پیٹو۔ 

اپنے احباب سے تحریر پڑھنے کی گذارش کرو۔ جن کے ساتھ چل رہے ہیں، انہیں بتاؤ کہ آپ بھی بلاگ لکھتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔

 اس کے بعد اگر آپ کی تحریر میں دم ہوا تو بہت جلد قارئین مل جائیں گے۔ اگر یہ سب نہیں کر سکتے اور سمجھتے ہیں کہ پیاسے کو کنویں کے پاس آنا چاہئے تو پھر شکایت نہ کریں، اپنا برتن تیار رکھیں، انتظار کریں کہ کب کسی کو پیاس لگے اور وہ آپ تک پہنچے۔

 اگر اس بات کے قائل ہیں کہ آپ ہیرے ہیں اور لعل گوڈری میں پہچانا جائے تو پھر مزید انتظار کریں کہ کب جوہری کی نظر آپ پر پڑے اور آپ کو آپ کے اصل مقام تک پہنچائے۔

چھوٹی اور آسان بات یہ کہ یا تو اچھا لکھنے کے ساتھ ساتھ بلاگ کی تشہیر بھی کریں یا پھر چپ چاپ اچھے سے اچھا لکھتے رہیں اور شکایت نہ کریں۔ ہر دو صورتوں میں اچھا لکھنا شرط ہے ورنہ کہیں کوئی ٹھکانہ نہیں۔

 اپنے بلاگ اور تحریر کے موضوع کے متعلق فیس بک وغیرہ پر گروپس میں شمولیت اختیار کریں اور ان میں تحریر کا لنک فراہم کریں۔ مزید فیس بک کے اردو بلاگر گروپ میں شامل ہو کر اپنی تحاریر کا لنک دینے کے ساتھ ساتھ دیگر بلاگر 

فیس بک کے علاوہ دیگر سوشل نیٹ ورک جیسے ٹویٹر اور گوگل پلس وغیرہ پر بھی اپنا اکاؤنٹ

 بنائیں اور ہر نئی تحریر کا لنک اُدھر بھی دیں۔

گوگل فیڈ برنر میں بھی اپنا بلاگ شامل کریں۔

سوشل نیٹ ورک اور اپنے بلاگ کی دیگر معلومات کو بلاگ پر نمایا جگہ پر رکھیں تاکہ قاری آسانی سے اپنی مرضی کے نیٹ ورک کے ذریعے آپ کے بلاگ سے منسلک ہو سکے۔ 

جب بلاگنگ کی دنیا میں بالکل نئے ہیں تو پہلے سے موجود بلاگز میں سے جو پسند آئے وہ پڑھیں، ہو سکے تو چھوٹا موٹا تبصرہ کریں اور تبصرہ کرتے ہوئے اپنے بلاگ کا لنک ضرور شامل کریں۔

 پرانے بلاگرز کی توجہ حاصل کرنے اور انہیں اپنے ہونے کا احساس دلانے کا یہ سب سے مؤثر طریقہ ہے۔

 گوگل انیلیٹکس یا کسی دوسری اچھی سروس کے ذریعے اپنے بلاگ کی ٹریفک کو بھی دیکھتے رہیں تاکہ آپ کو اندازہ ہوتا رہے کہ آپ کا بلاگ کتنا پڑھا اور دیکھا جا رہا ہے۔ ٹریفک مانیٹر کرنے کے لئے کسی اچھی سروس کا انتخاب کریں ورنہ خوش فہمی میں مبتلا ہو کر ”مدھوش“ بھی ہو سکتے ہیں۔

بلاگ کی تشہیر میں بہتر رویہ اپنانا بہت ضروری ہے یعنی مختلف گروپس یا فورمز وغیرہ کے قوانین کی پاسداری کریں اور ایک دن میں ضرورت سے زیادہ تحاریر کے لنک پوسٹ نہ کریں۔ کسی چیز کی زیادتی نقصان دیتی ہے ایسے ہی ایک طرف ضرورت سے زیادہ لنکس دینے سے آپ زیادہ لکھنے والے کی بجائے سپیم تصور کیے جائیں گے اوردوسرا ایک ہی بلاگ کے زیادہ لنک ہونے سے لوگ توجہ بھی نہیں دیتے ہیں۔ اس لئے مناسب رویہ اپنا کر بہتر تشہیر کریں۔ جہاں لنک دینے کے ساتھ ساتھ کچھ لکھنے کی گنجائش ہو جیسے فیس بک پر لنک پوسٹ کرتے ہوئے ساتھ میں اس تحریر کا خلاصہ یا اپنی طرف سے اس تحریر کے متعلق دو چار سطریں ضرور لکھیں۔ تحریر کے متعلق یا خلاصہ چھوٹا مگر جاندار لکھیں تاکہ قاری آپ کے بلاگ پر دوڑا چلا آئے۔

آپ کا بلاگ نیا ہے تو پھر جب تک آپ دوسروں کو اپنے ہونے کا احساس نہیں دلائیں گے، تب تک کسی کو آپ کے بارے میں معلوم نہیں ہو گا۔ جب معلوم نہیں تو پھر بھلا کوئی کیسے آپ کے بلاگ تک پہنچے گا۔ اس لئے دوسروں کو اپنے ہونے کا احساس دلائیں، اپنی موجودگی ظاہر کریں اور بہتر انداز میں بلاگ کی تشہیر کریں۔

کئی نئے لوگ بلاگ بنانے کے بعد اچھا لکھنے کی بجائے خوبصورت تھیم/ٹیمپلیٹ کے پیچھے ضرورت سے زیادہ وقت ضائع کر دیتے ہیں۔ یاد رکھیں ”حُسن زیور کا محتاج نہیں ہوتا“۔ تھیم بلاگ کا زیور اور تحریر بلاگ کا حسن ہے۔ جب تحریر جاندار ہو گی تو وہ تھیم کی محتاج نہیں رہے گی۔ اس لئے کوئی مناسب سا اردو تھیم لگائیں تاکہ اردو بہتر انداز میں پڑھی جائے، جبکہ اصل توجہ اچھا لکھنے پر مرکوز کریں۔ وقت کے ساتھ ساتھ کئی خوبصورت تھیم خودبخود مل جائیں گے۔

”پیسٹیا“ بننے سے بچیں یعنی اِدھراُدھر سے تحریر کاپی پیسٹ کرنے کی بجائے اپنا مواد تخلیق کریں۔ بے شک کبھی کبھار انتخاب بھی شائع کریں لیکن انتخاب کی تعداد اتنی زیادہ نہیں ہونی چاہئے کہ قارئین آپ کو ”پیسٹیا“ سمجھنے لگ جائیں۔ ویسے ہمارا ہاں سازشی کہانیوں (کانسپیریسی تھیوریز) کی بھی بڑی مانگ ہے۔ کسی کے خلاف بغیر ثبوت باتیں کر کے جتنی جلدی مشہور ہوں گے اتنی ہی جلدی جھاگ کی طرح بیٹھ بھی جائیں گے۔ ایسا کرنے سے اپنے چند حواریوں کا ٹولہ تو بنا لیں گے مگر لکھاری کبھی نہیں بن پائیں گے۔ اس لئے جھوٹ لکھنے کی بجائے اچھا اور پائیدار لکھنے پر توجہ دیں۔

نئے لوگوں کو ایک شکوہ یہ ہو تا ہے کہ پرانے بلاگر ان کے بلاگز پر تبصرے نہیں کرتے۔ میں کسی دوسرے بلاگر کی بات نہیں کروں گا، بس اپنی بات کرتا ہوں۔ پہلی بات تو یہ کہ اب اردو بلاگستان بڑھتا جا رہا ہے اور ایک بندے کے لئے اتنے زیادہ بلاگ پڑھنا اور پھر تبصرہ کرنا آسان نہیں رہا۔ دوسرا نئے لوگوں کو میرا مشورہ ہے کہ وہ کسی پرانے کی توجہ حاصل کرنے کے چکر میں نہ پڑیں بلکہ نئی راہیں، نئی دنیا آباد کریں۔ یہ بلاگستان  ہے، یہاں آپ آزاد ہیں اور آپ کو کسی کی سند کی ضرورت نہیں۔ اگر کوئی تبصرہ نہیں کرتا تو دل چھوٹا مت کریں بلکہ اتنا اچھا لکھیں کہ لوگ پڑھنے پر مجبور ہو جائیں۔ یاد رکھیں تحریر پر موجود تبصرے تحریر کے معیار کی نشانی نہیں ہوتے، ویسے بھی تبصروں کی بجائے یہ دیکھیں کہ تحریر کتنی دفعہ پڑھی گئی ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہوتا کہ کوئی بلاگ بنائے اور ایک دو تحاریر کے بعد چھا جائے۔ آخر وقت تو لگے گا۔ کوئی تھوڑے وقت میں زیادہ قارئین بنا جائے گا اور کسی کو زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ اس لئے حوصلہ رکھیں اور لکھتے رہیں۔

ساری باتوں کا خلاصہ یہ کہ بلاگ بنائیں اورتوجہ اچھا لکھنے پر مرکوز رکھیں۔ اِدھراُدھر دوسروں کے بلاگز پر تبصرہ کر کے اپنے ہونے کا احساس دلانے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بلاگ کی مناسب تشہیر کریں۔ 

Saturday, May 9, 2020

My First Blogger (Blogspot) Google Adsense Earning

My First Blogger (Blogspot) Google Adsense Earning

Does Blogger (BlogSpot) pay us? I mean we get the FREE domain (blogspot.com) and free hosting (unlimited space) from Google and still get paid by the Google.
Well, the answer is YES we get paid.
I have been working on one to the Blogspot sites of mine and recently I received my Blogger (Blogspot) Google Adsense Earning.

How much time does it take to transfer the money to your bank?
As per them, it will take up to Five Working Days for the transfer to get completed while in my case (Pakistan -> AZAD KASHMIR-> KOTLI District) it took only two days to the transfer. So it depends and varies from place to place and the method of payments you selected.
In an email by Adsense, it informs you that it can take up to 5 Working Days. If you haven't received your payment within 5 business days from the day of the email, please contact your bank for more details.
How much can we earn from Google Adsense for Blogger (Blogspot)?
The amount that has been transferred into my account is $119.73 (earning of three months). Google Threshold is $100 - it means once you reach $100 each month, then you get paid.